اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کا پرچم پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے اصلی ہیڈکوارٹر پر نصب ہو گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں بروز جمعرات، اقوام متحدہ کے نظام میں استحکام لانے کے عنوان سے دنیا کے ۵۰ ملکوں کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرار داد کو منظوری دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے فلسطین کے پرچم کو نصب کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ قرار داد جو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے ۷۰ ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کے پچاس ممالک جن میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے کی جانب سے پیش کی گئی تھی اس کے حق میں ڈالے گئے ۱۱۹ ووٹ کی بنا پر پاس ہو گئی جبکہ صرف ۸ ووٹ اس کی مخالفت میں پڑے۔ اس قرارداد کے مطابق فلسطین کو اقوام متحدہ کا رکن قرار دئیے جانے کے بعد اس کے پرچم کو نیویارک میں اس کے اصلی ہیڈکواٹر پر نصب کیا جائے گا۔








